ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے پڈوچیری کی کامراج اسمبلی سیٹ برقرار رکھی

کانگریس نے پڈوچیری کی کامراج اسمبلی سیٹ برقرار رکھی

Thu, 24 Oct 2019 18:55:47    S.O. News Service

پڈوچیری،24/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) پڈوچیری میں کامراج اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں حکمراں کانگریس نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔کانگریس امیدوار اے جان کمار نے اپنے مخالف اے آئی این آر سی کے ایس بھونیسورن کو 7,170 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر اس سیٹ کو برقرار رکھا ہے۔ وزیر اعلی وی نارائن سامی کے قریبی سمجھے جانے والے جان کمار نے 21 اکتوبر کو ہوئے ضمنی انتخاب کے لئے ڈالے گئے کل 24,310 ووٹوں میں سے 14,782ووٹ حاصل کئے ہیں وہیں آل انڈیا این آر کانگریس (اے آئی این آر سی) امیدوار کو 7,612ووٹ ملے ہیں۔اس سیٹ کے لئے نو امیدوار انتخابی میدان میں تھے جبکہ اہم مقابلہ حکمراں کانگریس اور اپوزیشن اے آئی این آر سی کے درمیان مانا جا رہا تھا۔کانگریس کی جیت کے ساتھ ہی اسمبلی میں کانگریس ممبران اسمبلی کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔کانگریس کو اپنے اتحاد ساتھی ڈی ایم کے سے باہر سے حمایت حاصل ہے۔


Share: